Monday, May 04, 2026
 

ایران نے امریکی بحریہ کے ڈسٹرائر جہاز پر میزائل حملوں کی ویڈیو جاری کردی

 



ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکی بحریہ کے جنگی جہاز کو میزائل حملوں کا نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کردی۔ ایرانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ آبنائے ہرمز میں اجازت لیے بغیر غیرقانونی طور داخل ہونے کی کوشش کرنے والے امریکی بحریہ کے ڈسٹرائر جہاز کو وارننگ دی گئی تھی۔ بیان میں مزید کہا گیا تھا تاہم امریکی جہاز نے وارننگ شاٹ اور ریڈیو پر بھیجے گئے انتباہ کو یکسر نظرانداز کیا اور آبنائے ہرمز میں داخل ہونے کی کوشش جاری رکھی جس پر اسے میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔ ایران فوج کے بقول حملوں کے نتیجے میں امریکی نیوی کے ڈسٹرائر جہاز نے آبنائے ہرمز میں اپنا سفر روک دیا اور پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوگیا تھا۔ Footage shows the Iranian Navy firing warning shots at US destroyers in the Strait of Hormuz. Follow: https://t.co/mLGcUTS2ei pic.twitter.com/2UQuyDbEW1 — Press TV ???? (@PressTV) May 4, 2026 دوسری جانب سینٹکام نے ایرانی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز میں کسی امریکی جہاز پر حملہ نہیں ہوا بلکہ امریکی پرچم بردار دو تجارتی جہاز آبنائے ہرمز کو عبور کرنے میں کامیاب رہے۔ ایران کے پاسداران انقلاب نے امریکا کے اس دعوے کو سفید جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز سے کوئی امریکی جہاز نہیں گزر سکا۔  ادھر صدر ٹرمپ نے فوکس نیوز پر انٹرویو میں دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکی جہازوں کو روکا یا فریڈم پراجیکٹ میں رکاوٹ ڈالی تو اسے دنیا کے نقشے سے مٹا دیں گے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل