Monday, May 04, 2026
 

اسلام آباد سے اغواء نوجوان کی تشدد زدہ لاش صوابی سے برآمد

 



تھانہ کوہسار کے علاقے ایف سکس سے اغواء ہونے والے نوجوان فرخ افضل کی تشدد زدہ لاش صوابی سے برآمد ہوگئی۔ اہلخانہ کے مطابق  والدین کے اکلوتے بیٹے فرخ افضل کو گزشتہ رات گھر کے باہر سے اغواء کیا گیا،  والد کا کہنا ہے کہ شور شرابے کی آواز سن کر وہ باہر نکلے تو دیکھا کہ چار سے پانچ نامعلوم افراد بیٹے کو زبردستی گاڑی میں ڈال رہے تھے۔ والد کا کہنا ہے کہ میں نے اور محلے داروں نے مل کر بیٹے کو چھڑوانے کی کوشش کی، تاہم اغواء کاروں نے فائرنگ شروع کر دی، اہلخانہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد ہم نے ون فائیو پر کال کر کے اسلام آباد پولیس کو اطلاع دے دی۔ بعد ازاں پولیس کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ فرخ افضل کی لاش صوابی کے ایک اسپتال میں موجود ہے۔ اہلخانہ کے مطابق لاش پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ واقعے کے بعد تھانہ کوہسار پولیس اور مقتول کے والد لاش وصول کرنے کے لیے صوابی روانہ ہو گئے ہیں جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل