Loading
بین الاقوامی تیل منڈی میں یوں تو آج شدید اتار چڑھاؤ رہا لیکن متحدہ عرب امارات کی آئل تنصیب پر حملے کے بعد اس میں اچانک اضافہ دیکھا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اماراتی آئل تنصیب پر ایران کے ڈرون حملے اور اس میں آگ لگنے کی خبر آتے ہی تیل کی عالمی منڈی میں افراتفری مچ گئی۔
برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 115 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی جو کہ یکدم 5 فیصد ہے اور یہ دن بھر میں سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
امارات کی فُجیرہ کی بندرگاہ کے ذریعے ابوظہبی کے تیل کے ذخائر سے پائپ لائن کے ذریعے خام تیل لایا جاتا ہے اور عالمی منڈیوں تک پہنچایا جاتا ہے۔
اس سے قبل بھی دن بھر تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ رہا جب ایک طرف ایران کے امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی خبروں نے قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں تو وہیں ان خبروں کی تردید کے بعد قیمتیں دوبارہ نیچے آگئیں۔
تاہم جیسے ہی متحدہ عرب امارات میں فجیرہ کی بندرگاہ کی آئل تنصیب پر ایران کے ڈرون حملے کی خبر نے خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل