Monday, May 04, 2026
 

کفایت شعاری مہم: ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ عدالت میں چیلنج

 



کفایت شعاری مہم کے تحت ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کردیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سرکاری ملکیتی نیشنل گرڈ کمپنی کی درخواست پر جواب طلب کرلیا۔ وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کردیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سرکاری ملکیتی نیشنل گرڈ کمپنی کی درخواست پر جواب طلب کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے درخواست پر سیکریٹری کابینہ ڈویژن کے ذریعے وفاق اور وزارت قانون و انصاف سے جواب طلب کیا ہے۔ درخواست کی سماعت میں سرکاری ملکیتی کمپنی کے وکیل بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ کابینہ ڈویژن نے تنخواہوں میں کٹوتی کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے، نوٹی فکیشن امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے تناظر میں شروع کی گئی کفایت شعاری مہم کا حصہ تھا۔ بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے کہا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایات سرکاری محکموں پر لاگو ہوسکتی ہیں مگر سرکاری ملکیتی کمپنیوں پر لاگو نہیں ہوسکتیں، سرکاری محکموں کو کمپنیوں میں تبدیل کرنے کا مقصد ہی یہ تھا کہ ان کے روزمرہ امور میں حکومتی مداخلت کم کی جائے۔ وکیل نے مزید کہا کہ 14 مارچ کے نوٹی فکیشن میں تنخواہوں میں کٹوتی لازمی قرار دی گئی، کمپنیز قانون کے تحت درخواست گزار رجسٹرڈ کمپنی ہے حکومتی محکمہ نہیں۔  عدالت نے کمپنی کے موقف پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل