Tuesday, May 05, 2026
 

آبنائے ہرمز دوبارہ کھلوانے کیلیے جنوبی کوریا اور جاپان سے معاہدہ کر رہے ہیں؛ ٹرمپ

 



اسرائیل اور امریکا کے فروری کے آخری روز کیے گئے حملے میں آیت اللہ خامنہ ای سمیت عسکری قیادت کی شہادت کے جواب میں ایران نے آبنائے ہرمز بند کردی تھی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے حوالے سے جنوبی کوریا اور جاپان سے زبردست معاہدہ کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ وہ اگلے ہفتے چین کا دورہ کریں گے اور صدر شی جنپنگ سے ملاقات میں بھی مثبت پیشرفت کی امید ہے۔ وہاں بھی آبنائے ہرمز پر بات ہوگی۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی سے سب سے بڑا فائدہ یہ ہوا کہ ایران اب مذاکرات کے لیے آمادہ ہے کیوں کہ وہ اب کمزور ہوچکا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایرانی گیم کھیلتے ہیں لیکن میں آپ کو بتا دوں کہ دراصل وہ اب جنگ بندی پر معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اپنی گفتگو میں یہ نہیں بتایا کہ جنوبی کوریا اور جاپان سے کسی قسم کا معاہدہ کیا جا رہا ہے اور اس تناظر میں چینی دورہ کیوں اتنا اہمیت اختیار کرگیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز آبنائے ہرمز میں جنوبی کوریا کے جہاز ہر کوئی چیز لگنے سے آگ بھڑک اُٹھی تھی جسے مبینہ حملہ کہا جا رہا ہے۔ قبل ازیں صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ آبنائے ہرمز کھلنے کا سب سے زیادہ فائدہ ایشیائی ممالک کو ہوگا اس لیے بالخصوص جنوب ایشیائی ممالک کو آگے آنا چاہیئے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل