Tuesday, May 05, 2026
 

کیمبرج امتحانات کا ایک اور پرچہ لیک

 



کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کے تحت اے اور اولیول کے جاری امتحانات میں مزید ایک پرچے آ=ٹ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو ایک اور پرچہ لیک ہوکر سوشل میڈیا پر وائرل کرتا رہا جبکہ بعض طلبہ کا دعوی ہے کہ منگل کو بزنس اسٹڈیز اے ایس لیول کا پرچہ لیک ہوا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ بدھ کو اے لیول ریاضی کا پرچہ لیک ہوا تھا طلبہ جبکہ کچھ اساتذہ نے بھی منگل کی شام دعوی کیا جو پرچہ امتحانی مراکز پر لیا گیا وہ گزشتہ رات سے سوشل میڈیا پر وائرل تھا۔ لیکن اس وقت ہمیں یہ یقین نہیں تھا کہ یہی پرچہ امتحانی مرکز میں بھی آئے گا کیونکہ بزنس اسٹڈیز کے تین مختلف کے پرچے سوشل میڈیا پر موجود تھے تین میں سے ایک بزنس اسٹڈیز کا وہی پرچہ امتحان میں آیا۔ واضح رہے کہ جس پرچے کے لیک ہونے کا دعوی کیا جارہا ہے اس کا کوڈ 9609 پیپر 1 ہے اور طلبہ کے مطابق بزنس اسٹڈیز کا لیک پرچہ بدھ کو دوپہر 12 بجے کے بعد سرکولیٹ ہوتا رہا۔ ادھر کیمبرج انٹرنیشنل اور برٹشل کونسل کے نمائندوں سے اس معاملے پر ان کا موقف جاننے کے لیے رابطے کی کوشش کی جاتی رہی لیکن متعلقین موقف دینے سے گریزاں رہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ بدھ کو بھی لیک ریاضی کے پرچے سے متعلق کیمبرج نے اگلے روز جمعرات کو اس کی تصدیق کی اور کہا تھا کہ ریاضی کے پرچے کے حوالے سے مزید معلومات یا  فیصلہ 7 مئی کو جاری ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل