Tuesday, May 05, 2026
 

پاکستان اور بنگلادیش ٹیسٹ سیریز، بنگلادیشی بورڈ کا مفت داخلے کا اعلان!

 



بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں طلبا اور کرکٹ اکیڈمی میں کرنے والوں کے لیے مفت داخلے کا اعلان کر دیا۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں بورڈ کی جانب سے کہا گیا کہ بنگلادیش بمقابلہ پاکستان ٹیسٹ سیریز میں کرکٹ کے شوقین جونیئرز کو کھیل کا بہترین فارمیٹ اسٹینڈز اور گیلریز سے دیکھنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔ শিক্ষার্থী ও ক্রিকেট একাডেমির প্রশিক্ষণার্থীদের জন্য বিনামূল্যে প্রবেশ আসন্ন বাংলাদেশ বনাম পাকিস্তান টেস্ট সিরিজ উপলক্ষে কনিষ্ঠ ক্রিকেটপ্রেমীদের স্ট্যান্ড ও গ্যালারি থেকে ক্রিকেট খেলার শ্রেষ্ঠ ফরম্যাট উপভোগ করার জন্য বিশেষ সুযোগ প্রদান করা হচ্ছে। নিজ নিজ স্কুলের বা শিক্ষা… pic.twitter.com/WNSgN2YgjX — Bangladesh Cricket (@BCBtigers) May 5, 2026 بورڈ کی جانب سے کہا گیا کہ وہ طلبا جو اپنے اسکول یا تعلیمی ادارے کا یونیفارم پہنے ہوں گے اور اسکول یا ادارے کی درست شناختی دستاویز رکھتے ہوں گے وہ متعین کردہ گیلریز میں مفت میچ دیکھ سکیں گے۔ بورڈ نے مزید کہا کہ پرائیوٹ اکیڈمیوں میں ٹریننگ کرنے والے انڈر 15 نوجوان بھی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ واضح رہے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو ٹیسٹ کی سیریز کا پہلا میچ 8-12 مئی تک میر پور کے شیرِ بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ دوسرا میچ 16-20 مئی تک سلہٹ کے سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل