Wednesday, May 06, 2026
 

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے قلم چھوڑ ہڑتال

 



وفاق کی جانب سے صوبے کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھنے پر خیبر پختونخوا حکومت کی جانب آج قلم چھوڑ ہڑتال کی گئی۔ ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق سرکاری دفاتر میں آج کوئی سرکاری کام نہیں ہوا، صرف ایمرجنسی کام کیے گئے۔ خیبر پختونخوا کے ساتھ وفاق کی جانب سے امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔ وفاق کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ، بجلی اور گیس میں صوبے کے ساتھ دانستہ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے، اس لیے آج صوبے بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال کی گئی۔ ترجمان کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ذاتی معالجین کی نگرانی میں علاج کی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی، بانی چیئرمین کو اہلِ خانہ اور وکلا سے ملاقات کی اجازت نہ دینا غیر انسانی اور غیر قانونی ہے۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے آئین اور قانون کی پاسداری کرنے والے وکلا سے ہڑتال میں شرکت کی اپیل کی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل