Wednesday, May 06, 2026
 

امریکا نے عالمی تجارت کےلیے پاکستان کا کردار اہم قرار دے دیا

 



امریکا نے عالمی تجارت کیلئے پاکستان کاکردار اہم قرار دیا ہے جبکہ وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا پاکستان ذمہ دارعالمی کرداراورامن کے فروغ کیلیے پرعزم ہے، پاکستان امریکا کے ساتھ تجارت بڑھانے اورنئے شعبوں میں تعاون کاخواہاں ہے. امریکی نمائندہ تجارت رک سوئٹزر نے خطے میں استحکام کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا ہے ورچوئل ملاقات میں دونوں رہنماوٴں نے پاک امریکا تجارتی تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت کے فروغ اور متوازن تجارتی معاہدے پرتفصیلی گفتگو بھی کی گئی وزیر تجارت جام کمال نے کہا پاکستان ذمہ دارعالمی کرداراورامن کے فروغ کیلیے پرعزم ہے۔ پاکستان امریکا کے ساتھ تجارت بڑھانے اورنئے شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے، امریکی حکام نیکہا پاکستان کے ساتھ تجارت مزید مضبوط بنانے کے وسیع امکانات موجود ہیں ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ باہمی فائدہ مند اورمستقبل پرمبنی تجارتی فریم ورک ضروری ہے۔ سیکرٹری تجارت جواد پال نے کہا کہ باہمی بنیادوں پرتجارتی فریم ورک سے پائیدارمعاشی تعاون کوفروغ ملے گا، تکنیکی سطح پر مذاکرات جاری ہیں، چند امور پر پیشرفت ابھی باقی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل