Loading
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں جاری پروجیکٹ فریڈم کو عارضی طور پر روکنے کا اعلان کرتے ہوئے دنیا بھر کو حیران کر دیا ہے جسے ایران کے ساتھ ممکنہ تاریخی معاہدے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان سمیت مختلف ممالک کی درخواست اور ایران کے خلاف حالیہ فوجی کارروائیوں میں کامیابی کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/116524418935002706
ان کے مطابق ایران کے نمائندوں کے ساتھ ایک مکمل اور حتمی معاہدے کی جانب نمایاں پیش رفت ہو چکی ہے۔
ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگرچہ آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی بدستور برقرار رہے گی تاہم جہازوں کی محفوظ آمد و رفت سے متعلق پروجیکٹ فریڈم کو وقتی طور پر معطل کیا جا رہا ہے تاکہ دیکھا جا سکے کہ آیا معاہدہ حتمی شکل اختیار کر پاتا ہے یا نہیں۔
دفاعی ماہرین کے مطابق یہ اقدام خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ایک بڑی کوشش ہو سکتی ہے جبکہ عالمی منڈیوں خصوصاً تیل کی ترسیل پر اس کے اثرات گہرے ہو سکتے ہیں۔
pic.twitter.com/a1FIT7QKVw
— Rapid Response 47 (@RapidResponse47) May 5, 2026
یاد رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے۔
ادھر سفارتی حلقے اس پیش رفت کو ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ ڈیڈلاک کے خاتمے کی علامت قرار دے رہے ہیں تاہم صورتحال تاحال غیر یقینی ہے اور آئندہ چند دن انتہائی اہم سمجھے جا رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل