Loading
کوئٹہ میں شہید لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی، شہید کرنل خالد حسین کی نمازِ جنازہ ہیڈ کوارٹر ایف سی بلوچستان (نارتھ) کوئٹہ میں ادا کی گئی۔
لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین نے بلوچستان میں آپریشن کے دوران غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔
شہید لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کی نمازِ جنازہ میں اعلیٰ سیاسی، عسکری اور سول حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شرکاء نے مادرِ وطن پر جان قربان کرنے والے بہادر لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
شرکا نے شہید لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کی عظیم قربانی کو ملک کے امن و استحکام کے لیے ایک ناقابلِ فراموش مثال قرار دیا۔
شہید لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کو اپنے آبائی گاؤں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا، قوم اپنے بہادر سپوتوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی جنہوں نے ملک کی سلامتی کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا۔
شہید کرنل خالد حسین کی نمازِ جنازہ ہیڈ کوارٹرایف سی بلوچستان(نارتھ) کوئٹہ میں ادا کی گئی۔
لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین نے بلوچستان میں آپریشن کے دوران غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
شہید لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کی نمازہ جنازہ میں اعلیٰ سیاسی وعسکری اور سول… pic.twitter.com/SWYDkOkYv7
— PTV News (@PTVNewsOfficial) May 6, 2026
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل