Wednesday, May 06, 2026
 

راولپنڈی میں تھانے کے دروازے پر فائرنگ سے پولیس حراست میں موجود قتل کا ملزم جاں بحق

 



راولپنڈی تھانہ دھمیال کے گیٹ پر ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں پولیس کی حراست میں قتل کا ملزم ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے گھٹ پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آکر پولیس کی حراست میں موجود قتل کا ملزم مارا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق قتل کے مقدمہ کا ملزم اعلیٰ پولیس حکام کے پاس پیش کرنے کے بعد واپس لایا جا رہا تھا، ملزم کو گاڑی سے اتار کر تھانے کے اندر کیا جا رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ اتنی شدید تھی کہ پولیس اہلکار بھاگ نکلے جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل