Wednesday, May 06, 2026
 

فٹبال ورلڈ کپ میں ایرانی ٹیم کی شرکت سے متعلق فیفا کی ایران کو بڑی پیشکش

 



فٹبال ورلڈ کپ میں ایرانی فٹبال ٹیم کی شرکت سے متعلق فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ایران کو بڑی پیشکش کر دی۔ عرب میڈیا کے مطابق فیفا نے ایرانی فٹبال فیڈریشن کو اپنے ہیڈکوارٹر زیورخ آنے کی دعوت دی ہے تاکہ ورلڈ کپ میں ایران کی شرکت سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دی جا سکے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے باعث ایران کی شرکت غیر یقینی کا شکار ہے، تاہم عالمی فٹبال تنظیم فیفا اس معاملے کو حل کرنے کے لیے سرگرم ہے۔ فیفا حکام کے مطابق ایران کو 20 مئی تک زیورخ میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ ٹیم کی شرکت، سیکیورٹی اور دیگر انتظامی امور پر بات چیت کی جا سکے۔ دوسری جانب فیفا صدر جیانی انفینٹینو پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ ایران ورلڈ کپ 2026 میں ضرور شرکت کرے گا اور اپنے میچز شیڈول کے مطابق امریکا میں ہی کھیلے گا۔ واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوگا، تاہم موجودہ صورتحال کے باعث ایران کی شرکت عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل