Friday, May 08, 2026
 

بیس بال میچ میں تماشائی کی کیچ پکڑنے کی کوشش برابر میں بیٹھی خاتون کو مہنگی پڑ گئی

 



بیس بال کے ایک میچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں ایک تماشائی بال پکڑنے کی کوشش میں نہ صرف ناکام رہا بلکہ اپنی کولڈ ڈرنک ساتھ بیٹھی خاتون پر گرا بیٹھا۔ یہ دلچسپ واقعہ کلیولینڈ گارجینز اور آکلینڈ ایتھلیٹکس کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مداح ایک ہاتھ میں کولڈ ڈرنک پکڑے ہوئے دوسرے ہاتھ سے گیند کیچ کرنے کی کوشش کرتا ہے مگر بال اس کے ہاتھ سے نکل جاتی ہے اور مشروب پوری طرح خاتون پر گر جاتا ہے۔ This Cleveland Guardians fan didn’t catch the foul ball and spilled his drink all over the woman next to him — and her nachos ???? Not the double error ???? pic.twitter.com/k8TBZ4Ixo7 — Netflix Sports (@netflixsports) May 7, 2026 خوش قسمتی سے خاتون نے غصہ کرنے کے بجائے ہنس کر صورتحال کو سنبھال لیا جس پر صارفین نے اس کے ردعمل کو بھی خوب سراہا۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے پر دلچسپ تبصرے کیے جبکہ کئی افراد نے مذاق میں کہا کہ اب اس شخص کو نئی کولڈ ڈرنک کے ساتھ خاتون کے لیے دوبارہ ناچوز بھی خریدنے پڑیں گے۔ واقعے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی اور بیس بال شائقین نے اسے ’سال کا سب سے مزاحیہ اسٹیڈیم مومنٹ‘ قرار دیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل