Loading
امریکا اور ایران کے درمیان بیک ٹو ڈور جنگ بندی مذاکرات جاری ہیں تاہم آبنائے ہرمز میں کشیدگی تاحال برقرار ہے جس کی تازہ مثال امریکی بحریہ کا ایرانی تجارتی جہاز پر حملہ ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق رات گئے آبنائے ہرمز میں امریکی بحریہ نے ایک تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا جس پر ایرانی پرچم لہرا تھا۔
ایک ایرانی اہلکار نے تصدیق کی امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں جس ایرانی مال بردار بحری جہاز کو نشانہ بنایا اس میں 15 افراد موجود تھے۔
صوبہ ہرمزگان کے ایک عہدیدار محمد رازمہر نے بتایا کہ امریکی حملے میں 10 ملاح شدید زخمی ہوگئے جب کہ 5 تاحال لاپتا ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ امریکی بحریہ نے ایرانی تجارتی جہاز کو اُس وقت نشانہ بنایا جب وہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان کے پانیوں پر محو سفر تھا۔
حملے میں ایرانی تجارتی جہاز میں آگ بھڑک اُٹھی۔ جہاز میں سوار 10 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ دیگر 5 ملاحوں کی تلاش میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
تاحال امریکا کی جانب سے اس حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل