Friday, May 08, 2026
 

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلیے 1.29 ارب ڈالرز قرض کی منظوری دے دی

 



عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹوبورڈ نے پاکستان کیلئے 1.29 ارب ڈالر کی منظوری دیدی ہے۔ ایکسپریس نیوز کو موصولہ اطلاع کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ پاکستان جائزہ کیلئے واشنگٹن میں اجلاس ہوا۔ ایگزیکیٹیو بورڈ نے اجلاس میں پاکستان کیلیے  1.29 ارب ڈالر قرض جبکہ 1.09ارب ڈالر کی قسط  کی منظوری بھی دے دی۔ اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق آر ایس ایف فنڈکی 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط منظور کی گئی، پاکستان نے 37 ماہ کا موجودہ قرض پروگرام ستمبر 2024 میں حاصل کیا تھا۔ ای ایف ایف پروگرام کی ایک ارب ڈالرکی  پہلی قسط ستمبر 2024 میں ملی تھی ای ایف ایف قرض پروگرام کےتحت ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط مئی 2025 میں ملی تھی ایگزیکٹوبورڈ کی منظوری کے بعد 1.29 ارب ڈالر چند گھنٹوں بعد اسٹیٹ بینک منتقل ہوجائیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل