Friday, May 08, 2026
 

گلگت بلتستان انتخابات؛ مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کیلئے ٹکٹ جاری

 



پاکستان مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان میں انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کو ٹکٹس جاری کردیے۔ مسلم لیگ (ن) کے اعلامیے کے مطابق گلگت بلتستان میں انتخابات کے لیے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے گئے ہیں، جی بی اے-1  گلگت حلقہ ون کے امیدوار شفیق الدین، گلگت کے حلقہ دو سے صوبائی صدر حافظ حفیظ الرحمان، گلگت حلقہ 3 سے ڈاکٹر محمد اقبال کو ٹکٹ جاری کردیا گیا۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے جی بی اے-6 ہنزہ 6 سے شہزادہ سلیم، بلتستان ریجن میں جی بی اے- 7 اسکردو ون سے محمد اکبر خان اور جی بی اے- 8 اسکردو 2 سے امتیاز حیدر خان، جی بی اے-9 اسکردو 3 سے اجمل حسین کو مسلم لیگ (ن) کا امیدوار نامزد کردیا گیا ہے۔ جی بی اے-10 کھرمنگ سے سید محسن رضوی، جی بی اے- 12 شگر سے محمد طاہر شگری کو پارٹی کا انتخابی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ ضلع استور کے دونوں حلقوں جی بی اے- 13 سے فرمان علی اور جی بی اے- 14 سے رانا محمد فاروق مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر اسمبلی کے امیدوار ہوں گے۔ اسی طرح دیامر میں جی بی اے-15 سے عبدالواجد، جی بی اے-16 سے انجینئر محمد انور، جی بی اے- 17 سے محمد زمان اور جی بی اے -18 سے ملک کفایت الرحمان مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے میدان میں ہوں گے۔ ضلع غذر میں جی بی اے- 19 سے ظفر محمد، جی بی اے-20 سے عبدالجہان اور جی بی اے- 21 سے سابق صوبائی وزیر غلام محمد، ضلع گھانچے کے ایک حلقے جی بی اے- 22 سے محمد ابراہیم ثنائی مسلم لیگ )ن) کے امیدوار ہوں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے گلگت کے دو حلقوں سے ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان کی صوبائی اسمبلی کے انتخابات 7 جون 2026 کو شیڈول ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل