Saturday, May 09, 2026
 

دنیا کیلیے بڑا خطرہ امریکا؟ عالمی سروے رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا

 



ایک نئی عالمی سروے رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دنیا بھر میں امریکا کے بارے میں رائے یا تصور مسلسل دوسرے سال بھی مزید خراب ہو گیا ہے اور اب اسے روس سے بھی زیادہ منفی انداز میں دیکھا جا رہا ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ڈنمارک میں قائم Alliance of Democracies Foundation کی جانب سے جاری سالانہ جمہوریت سروے میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں نے عالمی سطح پر امریکا کے امیج کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا کی نیٹ پرفارمنس ریٹنگ دو برس قبل مثبت 22 فیصد تھی جو اب گر کر منفی 16 فیصد ہو گئی ہے جبکہ روس کی ریٹنگ منفی 11 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب چین کی ریٹنگ مثبت 7 فیصد رہی۔ سروے میں دنیا کے مختلف ممالک کے شہریوں سے سوال کیا گیا کہ روس اور اسرائیل کے بعد عالمی امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ کون سا ملک ہے جس پر بڑی تعداد میں لوگوں نے امریکا کا نام لیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی خارجہ پالیسی، نیٹو اتحادیوں کے ساتھ کشیدگی، وسیع تجارتی ٹیرف، گرین لینڈ پر کنٹرول کی دھمکیاں، یوکرین کیلئے امریکی امداد میں کمی اور ایران کے ساتھ جنگ کے باعث عالمی سطح پر امریکا کے بارے میں منفی جذبات بڑھے ہیں۔ فاؤنڈیشن کے بانی اور سابق نیٹو سربراہ نے کہا کہ امریکا کے عالمی امیج میں تیزی سے آنے والی یہ گراوٹ افسوسناک ضرور ہے، تاہم موجودہ امریکی پالیسیوں کے باعث یہ حیران کن نہیں ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل