Saturday, May 09, 2026
 

مکہ مکرمہ پولیس نے جعلی حج پرمٹ بنانیوالے 18 غیر ملکی شہری گرفتار کر لیے

 



سعودی عرب میں حج 2026 کے انتظامات اور سیکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے جاری کارروائیوں کے دوران مکہ مکرمہ پولیس نے جعلی حج پرمٹ بنانے والے 18 غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق گرفتار افراد میں پاکستانی اور افغان شہری شامل ہیں، جن پر جعلی حج پرمٹ، نسک کارڈ اور رسٹ بینڈ (برسلٹ) تیار کرنے کا الزام ہے۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی حج 2026 کے دوران حجاج کرام کی سلامتی اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے جاری وسیع تر کریک ڈاؤن کا حصہ ہے جس کے تحت غیر قانونی نیٹ ورکس اور جعلسازی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور انہیں مزید تفتیش کے لیے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے واضح کیا ہے کہ حج کے انتظامات میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی یا جعلسازی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل