Loading
گلگت بلتستان انتخابات 2026 کے لیے مسلم لیگ (ن) نے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا اور امیدواروں کو اتھارٹی لیٹرز جاری کر دیے گئے۔
حفیظ الرحمن حلقہ GBA-2 گلگت-II سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے، محمد شفیق الدین کو حلقہ GBA-1 گلگت-I سے پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔حلقہ GBA-22 گانچھے-I سے محمد ابراہیم ثنائی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نامزد ہیں جبکہ غلام محمد کو حلقہ GBA-21 غذر-III سے انتخابی نشان ’’شیر‘‘ الاٹ کرنے کی سفارش کر دی گئی۔
عبدالجہاں حلقہ GBA-20 غذر-II جبکہ ظفر محمد حلقہ GBA-19 غذر-I سے پارٹی امیدوار ہوں گے جبکہ حلقہ GBA-18 سے ملک کفایت الرحمن اور GBA-17 سے محمد زمان کو اتھارٹی لیٹر جاری کیا گیا۔
انجینئر محمد انور حلقہ GBA-16 جبکہ عبدالواجد GBA-15 دیامر-I سے انتخاب لڑیں گے۔حلقہ GBA-14 سے رانا محمد فاروق اور GBA-13 سے فرمان علی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مقرر جبکہ محمد طاہر اونہار شگری کو حلقہ GBA-12 شگر سے پارٹی امیدوار نامزد کر دیا گیا۔
سید محسن رضوی کو حلقہ GBA-11 کھرمنگ سے انتخابی نشان ’’شیر‘‘ الاٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ حلقہ GBA-9 سے اجمل حسین، GBA-8 سے امتیاز حیدر خان اور GBA-7 سے محمد اکبر خان امیدوار نامزد ہیں۔اسی طرح پرنس سلیم حلقہ GBA-6 ہنزہ سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے جبکہ حلقہ GBA-3 گلگت-III سے محمد اقبال کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔
تمام اتھارٹی لیٹرز صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کے دستخط سے جاری کیے گئے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل