Saturday, May 09, 2026
 

انڈے کھانا آپ کو خطرناک دماغی بیماری سے بچا سکتا ہے!

 



چاہے آپ انڈے فرائی کر کے کھائیں یا ابال کر یہ معمولی سی غذا دماغی بیماری کے خطرے کو حیران کن حد تک کم کر سکتی ہے۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق انڈے کھانے سے ڈیمینشیا کا خطرہ تقریباً ایک تہائی تک کم ہو سکتا ہے۔ 65 برس سے زائد عمر کے تقریباً 40 ہزار افراد پر کی گئی اس تحقیق میں معلوم ہوا کہ جو لوگ باقاعدگی سے انڈے کھاتے تھے، اُن میں الزائمرز بیماری کی تشخیص کا امکان کم تھا۔ تحقیق کے مطابق جو لوگ ہفتے میں کم از کم پانچ دن روزانہ ایک انڈہ کھاتے تھے، اُن میں اس دماغی بیماری کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں 27 فی صد تک کم تھا جو کبھی انڈے نہیں کھاتے تھے۔ یہاں تک کہ مہینے میں صرف ایک سے تین بار انڈے کھانے والوں میں بھی الزائمر کا خطرہ 17 فی صد کم پایا گیا، جبکہ ہفتے میں دو سے چار انڈے کھانے والوں میں یہ خطرہ 20 فی صد تک کم دیکھا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل