Loading
پاک افغان سرحد پر اپریل 2025ء میں کیا گیا آپریشن، فتح کی داستان اور جرأت کے نشان کے طور پر تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔
انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق بھارت کے پراکسی فتنۃ الخوارج پاکستان میں ایک بڑے دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی کے ساتھ پاک افغان بارڈر پر ڈیورنڈ لائن کی باڑ کاٹ کر داخل ہوئے تھے۔
یہ دہشت گرد جدید ہتھیاروں اور بارودی مواد سے لیس تھے۔
25 سے 28 اپریل کے دوران پاک افواج نے بہترین حکمتِ عملی کے تحت انہیں گھیرے میں لیا۔ جدید نگرانی، ڈرونز اور زمینی کارروائی کے ذریعے 71 خارجیوں کو جہنم واصل کیا گیا اور ملک کو ممکنہ بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔
سب سے بڑی بات یہ تھی کہ71 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے والے تمام جوان بہ حفاظت کامران لوٹے۔ تعداد میں بہت کم جوانوں نے یہ بڑا کارنامہ انجام دیا اور دشمن کے تمام عزائم خاک میں ملا دیے۔
قوم بھارت کی پراکسی کو ناکام بنانے والے ان ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے، جن کی جرأت، مہارت اور قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل