Loading
مسلم ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اغوا کے مقدمے میں مطلوب 11 سے 12 سالہ لڑکی کو بحفاظت برآمد کر لیا۔
پولیس کے مطابق لڑکی کو گھر والوں نے نیو مسلم ٹاؤن میں ایک گھر میں کام کے لیے چھوڑا تھا، جہاں سے وہ بغیر بتائے کہیں چلی گئی۔ واقعے پر والد نذیر کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا۔
واقعے کے بعد پولیس نے لڑکی کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کیا۔ جدید ٹیکنالوجی، سیف سٹی کیمروں اور مقامی نگرانی کے کیمروں کی مدد سے لڑکی کا سراغ لگایا گیا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کے مطابق پولیس نے انٹیلیجنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو تلاش کر کے بحفاظت اس کے والدین کے حوالے کر دیا۔
لڑکی کے والد نذیر نے بیٹی کی بحفاظت بازیابی پر مسلم ٹاؤن پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے دعائیں دیں۔
ایس پی اقبال ٹاؤن نے ایس ایچ او مسلم ٹاؤن تیمور عباس اور پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل