Saturday, May 09, 2026
 

معرکہ حق کی فتح کا سال مکمل ہونے پر جی ایچ کیو میں کل پر وقار تقریب، فیلڈ مارشل مہمان خصوصی ہوں گے

 



معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں کل صبح 8 بج کر 40 منٹ پر وقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہوں گے۔ چیف آف ایئر اسٹاف ایئر مارشل ظہیر بابر سدھو اور چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔ تقریب کے مہمان خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف اور ایئر چیف یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے۔ تقریب میں تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے سلامی پیش کریں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔ یومِ معرکہ حق اس بات کی تجدید ہے کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا سخت اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل