Saturday, May 09, 2026
 

راولپنڈی کے عوام کےلیے بڑی خوشخبری، “معرکہ حق سکوائر” کل ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا

 



راولپنڈی کچہری چوک کا میگا انفراسٹرکچر منصوبہ مکمل کر لیا گیا نئے نام معرکہ حق اسکوائر کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل 10 مئی کو  کریں گی۔منصوبے کے تحت دو فلائی اوورز، تین انڈر پاسز، دو  میگا پیڈسٹرین برج تعمیر کیے گے ہیں۔ 3 نومبر 2025  منصوبے پر کام شروع اور  مجموعی طور پر 5 ارب 97 کروڑ 40 لاکھ روپے لاگت  سے اس غیر معمولی اہمیت کے حامل منصوبے مکمل کیا گیا ہے  منصوبہ 6 ماہ 8 دن کی ریکارڈ  مدت میں مکمل کیا گیا تیز رفتاری سے کام مکمل کرنے کے لیے تعمیراتی کام تین شفٹوں میں جاری رکھا گیا تاکہ منصوبہ مقررہ وقت سے پہلے پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔“معرکہ حق سکوائر” کھلنے کے بعد مال روڈ، جہلم روڈ، راشد منہاس روڈ اور دیگر ملحقہ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بغیر رکاوٹ جاری رہے گی، جس سے شہر میں ٹریفک کے دیرینہ مسائل میں نمایاں کمی آنے کی توقع ہے۔شہریوں نے منصوبے کی بروقت تکمیل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے راولپنڈی میں آمد و رفت مزید آسان ہو جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل