Saturday, May 09, 2026
 

کراچی؛ خالی پلاٹ پر پانی سے بھرے گڑھے میں ڈوب کر 2 کمسن بچے جاں بحق

 



گلشن معمار میں خالی پلاٹ پر گڑھے میں بھرے پانی میں ڈوب کر دو کمسن بچے جاں بحق ہوگئے ، دونوں بچے گلشن معمار کے رہائشی تھے۔ تفصیلات کے مطابق سائیٹ سپرہائی وے کے علاقے گلشن معمار دھنی بخش گوٹھ میں واقعے ایک گڑھے میں بھرے پانی میں ڈوب کر دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور چھیپا کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے ، علاقہ مکینوں نے چھیپا کے رضاکاروں کے مدد سے بچوں کی لاشیں گڑھے سے نکال کر عباسی شہید اسپتال منتقل کیں۔ چھیپا ترجمان چوہدری شاہد کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 11 سالہ وسیم ولد صدیق اور 10 سالہ محمد ذیشان ولد امیر محمد کے ناموں سے کی گئیں ، دونوں بچے اسی علاقے کے رہائشی تھے جو گرمی کی شدت کے باعث خالی پلاٹ میں قائم گڑھے میں  بھرے پانی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوئے ہیں۔ علاقہ پولیس پلاٹ کے مالک کو تلاش کر رہی ہے ، پلاٹ پر کوئی چوکیدار نہیں تھا اور نہ ہی چار دیواری تھی ، پلاٹ کے مالک نے غفلت و لاپرواہی برتی ہے جو قانوناً جرم ہے ، ورثا اگر مقدمہ درج کرانے آئیں گے تو مقدمہ درج کر کے پلاٹ کے مالک کو گرفتار کیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل