Loading
معرکۂ حق کی عظیم کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر بلوچستان بھر میں ریلیاں نکالیں گئیں اور پاک فوج سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔
معرکہ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے بلوچستان کے مختلف شہروں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔
زیارت ،سنجاوی،ہرنائی، لورالائی، قلات اورچمن میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اورپاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شہریوں نےمعرکۂ حق کی کامیابی پرفیلڈ مارشل سیدعاصم منیراورافواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
بلوچستان بھر کے سکولوں اورکالجوں میں بھی پاک فوج کی شاندار کارکردگی کوسراہا گیا، طلبہ نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کیں بلوچستان بھرمیں پاک فوج کے حق میں ریلیاں اس بات کی عکاس ہیں کہ بلوچ عوام پاک فوج کےشانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل