Loading
54 ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپین شپ ملتوی کر دی گئی،چیمپین شپ اب اکتوبر، نومبر میں کراچی میں ہی ہو گی،چیمپین شپ گرم موسم کے باعث ملتوی کی گئی۔
چیمپین شپ 14 سے 17 مئی تک کراچی میں ہونا تھی، قومی فیڈریشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ این ای ڈی اسپورٹس کمپلیکس پر چار روزہ چیمپین شپ کے50 ایونٹس میں مردوں کے 23 اور خواتین کے 25 جبکہ دو مخلوط مقابلوں میں ملک بھر سے 500 ایتھلیٹس اور 300 آفیشلز کی شرکت متوقع تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل