Sunday, May 10, 2026
 

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی نمائندہ کا مسلح افواجِ اور پوری قوم کو خراجِ تحسین

 



اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی نمائندہ صائمہ سلیم نے معرکۂ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر مسلح افواجِ پاکستان اور پوری قوم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ بینائی سے محروم مگر باہمت سفارتکار نے اپنے خصوصی پیغام میں قومی اتحاد، ثابت قدمی اور وطن کے دفاع کے عزم کو سراہا۔ اپنے جذباتی اور شاعرانہ پیغام میں صائمہ سلیم نے کہا کہ جب باطل جھوٹے دعوؤں کے سہارے آگے بڑھا تو پاکستانی قوم اپنی عزت اور وقار کے دفاع کے لیے مضبوطی سے کھڑی ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی کھوکھلی بہادری پاکستانی عزم کے سامنے ٹوٹ گئی اور پاکستان کا وقار دنیا بھر میں بلند ہوا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ معرکۂ حق تاریخ کا ایک اہم موڑ ثابت ہوا، جس نے وطن کے دفاع، قومی اتحاد اور قربانی کے جذبے کو مزید مضبوط کیا۔ ان کے مطابق پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، مگر اپنی خودمختاری، عزت اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پوری قوم اتحاد، جرات اور ایمان کے ساتھ کھڑی رہتی ہے۔ صائمہ سلیم نے اپنے پیغام کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا کہ سبز و سفید پرچم ہمیشہ سربلند رہے گا اور پاکستانی قوم وطن کے دفاع کے لیے ہمیشہ متحد رہے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل