Loading
بادامی باغ گریڈ اسٹیشن کے قریب تیز رفتاری ایک اور قیمتی جان نگل گئی جہاں موٹر سائیکل اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں تاہم موٹر سائیکل سوار جانبر نہ ہوسکا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ٹکر اس قدر شدید تھی کہ موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔
ضروری کارروائی کے بعد لاش پولیس کے حوالے کردی گئی جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل