Monday, May 11, 2026
 

پسرور، گھریلو جھگڑے میں 3 افراد کا قتل، آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا

 



پسرور میں گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3 افراد کے قتل کا آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا۔ واضح رہے کہ پسرور کے علاقے میں گھریلو جھگڑا خوفناک قتل عام میں تبدیل ہوگیا جہاں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی، ساس اور سالے کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کی بیوی صبا، ساس فہمیدہ اور سالہ سفیان شامل ہیں۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلیے۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب عبدالکریم نے آر پی او گوجرانوالہ سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سیالکوٹ کو ہدایت کی ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور اسے جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل