Monday, May 11, 2026
 

کراچی، رزاق آباد کے قریب مزدا الٹنے سے زخمی ہونے والا ڈرائیور دوران علاج چل بسا

 



شہر قائد کے علاقے رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب مزدا الٹنے سے زخمی ہونے والا ڈرائیور دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف کے علاقے رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب اتوار کی دوپہر مزدا الٹنے سے شدید زخمی ہونے والا مزدا کا ڈرائیور جناح اسپتال میں رات گئے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔  جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی شناخت 35 سالہ حامد ولد راشد کے نام سے کی گئی تھی، متوفی بلدیہ ٹاؤن کا رہائشی تھا ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل