Loading
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلوں کے دوران ایک ملزم ہلاک جبکہ دو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے پولیس نے اسلحہ، موبائل فونز اور نقد رقم بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق گڈاپ کے علاقے میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم منشیات فروشی سمیت 4 مقدمات میں مطلوب تھا جبکہ اس کے خلاف گڈاپ، ڈیفنس اور اے این ایف میں مقدمات درج تھے۔
دوسری جانب کلاکوٹ پولیس نے مل ایریا ٹپال چائے والی گلی میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ظہیر احمد کے نام سے ہوئی جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ملزم کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور نقد رقم برآمد ہونے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔
ادھر اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر سکس ای میں بھی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، نقد رقم اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل