Monday, May 11, 2026
 

دنیا کا پہلا رسم الخط ایران میں ایجاد ہوا، جدید تحقیق

 



ماہرین کہتے ہیں انسان کی پہلی زبان 17 لاکھ سال پہلے وجود میں آئی، پھر 5 ہزار سال قبل انسان اپنی باتوں کو تحریر میں ڈھالنے لگا اور یوں رسم الخط نے جنم لیا۔  خیال تھا کہ اولیّں تحریری نظام مصر (خط ِ ہیروغلیفی) اور وادی دجلہ و فرات یعنی عراق (خطِ میخی) میں سامنے آئے۔ مگر اب پروفیسر کیتھیرین کیلی (اپسالا یونیورسٹی، سویڈن) اور پروفیسر لاگان بورن (سائمن فریزر یونیورسٹی، کینیڈا) کی زیرقیادت ماہرین کی ٹیم نے مٹی کی قدیم تختیوں پر پانچ سالہ تحقیق کے بعد دریافت کیا ہے کہ دنیا کا پہلا باقاعدہ تحریری نظام ’’پروٹو(ابتدائی)عیلامی رسم الخط‘‘ہے۔ اس رسم الخط نے ریاست عیلام میں جنم لیا جو 5200 سال پہلے مغربی ایران میں قائم ہوئی تھی، گویا قدیم ایرانی باشندوں نے انسانیت کو پہلے تحریری نظام کا تحفہ دیا اور یوں انسانی تہذیب وتمدن کی ترقی ونشوونما میں اہم کردار ادا کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل