Loading
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے خیبرپختونخوا میں پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب ہر قسم کی دہشتگردی اور انتہا پسندی کو سختی سے مسترد کرتا ہے اور ایسے بزدلانہ واقعات کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔
بیان میں دہشتگردی کے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی گئی۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سعودی عرب پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل