Loading
شہر قائد میں گلبرگ اور سمن آباد کی مرکزی شاہراہوں پر قائم غیرقانونی بکرا منڈی شہریوں کے لیے وبالِ جان بن گئی جہاں شہر بھر سے آنے والے بیوپاریوں نے سڑکوں پر قبضہ جما کر ٹریفک نظام درہم برہم کردیا۔
اطلاعات کے مطابق غیرقانونی منڈی کے باعث مین شاہراہ مکمل طور پر بلاک ہوگئی اور شہری گھنٹوں شدید ٹریفک جام میں پھنسے رہے جبکہ علاقے کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
غیرقانونی منڈی ختم کرانے کے لیے کے ایم سی کا عملہ موقع پر پہنچا تو بیوپاری مشتعل ہوگئے اور انہوں نے مبینہ طور پر کے ایم سی اہلکاروں پر دھاوا بول دیا۔
ذرائع کے مطابق عملے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی۔
واقعے کے دوران پولیس اور شہری انتظامیہ بھی موقع پر موجود رہی تاہم کے ایم سی، ٹریفک پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس غیرقانونی منڈی ختم کرانے میں ناکام دکھائی دیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل