Loading
ریس کورس کے علاقے ٹھنڈی سڑک پر سندر داس چوک سے سلطان پل کی جانب ایچیسن کالج گیٹ کے سامنے موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک زخمی شخص کو فوری طبی امداد کے لیے منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ دوران ریسکیو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 45 سالہ شاہد، 35 سالہ محسن ہارون اور 26 سالہ عدنان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ٹریفک عقیل گجر موقع پر پہنچے اور ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔
تھانہ ریس کورس پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے حادثے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل