Monday, May 11, 2026
 

دالیں، چنے اور لوبیا کس بیماری کے خطرے کو کم کر سکتے ہیں؟

 



ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دالیں، چنے، لوبیا اور سویا سے بھرپور غذا ہائی بلڈ پریشر کے خطرے کو نمایاں حد تک کم کر سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق روزانہ تقریباً 170 گرام دالیں، لوبیا اور چنے جبکہ 60 سے 80 گرام سویا سے بنی غذائیں جیسے ٹوفو اور ایڈامامی استعمال کرنا اس معاملے میں بہترین ہے۔ کنگز کالج لندن سے وابستہ محققین سمیت مختلف سائنس دانوں کی تحقیق میں حاصل ہونے والے نتائج بی ایم جے نیوٹریشن پریونشن اینڈ ہیلتھ میں شائع ہوئی۔ تحقیق میں 12 مختلف مطالعات کے ڈیٹا کو یکجا کر کے تجزیہ کیا گیا۔ نتائج کے مطابق جو لوگ سب سے زیادہ دالیں اور سویا استعمال کرتے تھے، اُن میں یہ غذائیں کم کھانے والوں کے مقابلے میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بالترتیب 16 فی صد اور 19 فی صد کم پایا گیا۔ مجموعی تجزیے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ روزانہ 170 گرام دالیں، چنے یا لوبیا کھانے سے ہائی بلڈ پریشر کے خطرے میں تقریباً 30 فی صد کمی آ سکتی ہےجبکہ روزانہ 60 سے 80 گرام سویا غذا لینے سے خطرہ 28 سے 29 فی صد تک کم ہو سکتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل