Monday, May 11, 2026
 

عراق میں خفیہ اسرائیلی فوجی اڈے کی موجودگی نے نیا ہنگامہ کھڑا کردیا

 



ایران کے خلاف امریکی اسرائیل جنگ کے دوران عراق میں اسرائیل کے ایک خفیہ فوجی اڈے کے انکشافات نے عراق میں کھلبلی مچا دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی میڈیا کی جانب سے اڈے کے بارے میں تفصیلات ظاہر ہونے کے بعد عراقی حکام نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ دو عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے اے ایف پی کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے ایران کے خلاف حالیہ جنگ کے دوران عراق کے صحرا میں ایک پرانے ہوائی اڈے کا استعمال کرتے ہوئے ایک فوجی اڈہ قائم کیا۔ وال سٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ نے بھی اس واقعے کی تصدیق کی۔ ایران کیخلاف امریکا اور اسرائیلی حملے کے بعد اسرائیلی فوجیوں کو ملک کے جنوب مغربی حصے میں صحرائے نجف میں پایا گیا اور ان کی عراقی افواج سے جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں ایک عراقی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔ سیکورٹی اہلکار نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے صحرائے نجف میں ایک ترک شدہ فضائی پٹی میں ایک اڈہ قائم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب وہاں افواج نہیں ہیں لیکن ہو سکتا ہے کہ انہوں نے سامان چھوڑ دیا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی آپریشن امریکا کے ساتھ ہم آہنگی میں تھا تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ افواج کتنی دیر تک وہاں موجود رہیں یا ان کا مشن کیا تھا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بھی اے ایف پی کی جانب سے اس حوالے سے تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل