Monday, May 11, 2026
 

ون کانسٹیٹیوشن ایونیو سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر

 



اسلام آباد: ون کانسٹیٹیوشن ایونیو سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی گئی۔ بنک آف پنجاب نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی ہے، تاہم رجسٹرار آفس نے اپیل پر اعتراض عائد کردیا۔ اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل بنچ کا فیصلہ حقائق کے منافی ہے، اسے غیر قانونی قرار دیا جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بی این پی کمپنی نے بینک آف پنجاب سے قرض لے کر سی ڈی اے کو ادائیگی کی تھی۔ واضح رہے کہ سنگل بینچ نے بی این پی کمپنی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے لیز منسوخی کا حکم بحال کیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل