Loading
گجرات کے نادرا ایگزیکٹو آفس میں دو افراد کی ہلاکت کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں آفس چھوڑنے آئے شوہر نے بیوی کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق 45 سالہ عنبر نادرا آفس گجرات میں ملازمت کرتی تھی، مبینہ طور پر خاوند بلال نے اپنی بیوی عنبر کو کاؤنٹر پر بیٹھتے ہی گولی مار کر خود کشی کر لی۔
میاں بیوی فوارہ چوک گجرات کے رہائشی تھے، پولیس تھانہ سول لائن نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔
پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لیے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال روانہ کر دی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل