Tuesday, May 12, 2026
 

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ حیدر سعید کی ضمانت منظور

 



سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ حیدر سعید کی ضمانت منظور کر لی۔ جسٹس شہزاد احمد ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم کے وکیل علی بخاری نے مؤقف اپنایا کہ ایف آئی اے نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے، وکیل علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ اُن کا مؤکل 79 دنوں سے جیل میں ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور دگل نے ضمانت کی مخالفت کی، عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل