Tuesday, May 12, 2026
 

ٹی ایم سی لیاری ملازمین کو مستقل نہ کرنے پر عدالت برہم، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سے جواب طلب

 



ٹی ایم سی لیاری میں کنٹریکٹ پر بھرتی ملازمین کو مستقل کرنے سے متعلق احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر عدالت نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پر برہمی کا اظہار کیا۔ سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سندھ کو فوری طلب کرلیا۔ وکیل ٹی ایم سی جہانگیر کلہوڑو نے بتایا کہ عدالت نے ٹی ایم سی ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیا تھا، عدالتی حکم پر ٹاؤن میونسپل کمیٹی کے تمام ملازمین کی تصدیق کرکے معاملہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو ارسال کیا تھا۔ ٹی ایم سی کے وکیل نے بتایا کہ مستقل کرنے کے بجائے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے تنخواہیں بند کر دیں، عدالتی احکامات کے بعد ملازمین کے کنٹریکٹ بھی ختم کر دیے ہیں۔ درخواست گزار کے مطاق ٹاون ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں 200 ملازمین 2012 سے کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل