Tuesday, May 12, 2026
 

لکی مروت میں نورنگ ریلوے پھاٹک کے قریب د۔ھماکا،2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

 



خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں نورنگ ریلوے پھاٹک کے قریب د۔ھماکا ہوا ہے۔ پولیس نے دھماکے کی تصدیق کی ہے جب کہ  اسپتال انتظامیہ  نے بتایا کہ دھماکے میں اب تک 7 افراد جاں بحق  اور 10 سے زائد شہری زخمی ہوچکے ہیں، جاں بحق افراد میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔  پولیس نے کہا کہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی میتوں اور زخمیوں  کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق لکی مروت کے سرائے نورنگ بازار میں ہونے والے دھماکے میں 7 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 2 ٹریفک پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں 18 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں خاتون اور بچے بھی شامل ہیں، ہسپتال ذرائع کے مطابق سرائے نورنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل