Loading
لاہور، پشاور اور کراچی میں گورنر ہاؤس میں صدارتی اعزازات کی تقاریب کا انعقاد ہوا جہاں گلوکاری، کھیل اور صحافت سمیت مختلف شعبوں میں خدمات پر حدیقہ کیانی اور ثنا میر سمیت دیگر شخصیات کو اعزازات سے نواز دیا گیا۔
گورنر ہاؤس لاہور میں سول ایوارڈز کی تقریب تقسیم اعزازات کی پروقار تقریب ہوئی جہاں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے صدر مملکت کی جانب سے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی 81 شخصیات کو ستارہ امتیاز، صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی، تمغہ شجاعت اور تمغہ امتیاز سے نوازا۔
صدارتی اعزاز تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں محمد ارشدانصاری شعبہ صحافت، سارا بلال، ڈاکٹر عارفہ سیدہ (بعد از وفات)، انور حسین، پروفیسر ڈاکٹر شاہد ملک، مریم جلال چوہدری، بینش سلیم شعبہ صحافت اور پروفیسر ڈاکٹر محمدسرور خان شامل ہیں۔
مشہور اداکارہ ثمینہ پیزادہ، عرفان علی کھوسٹ، حمیرا ارشد، حدیقہ کیانی، سائرہ نسیم، سلیمہ ہاشمی، نصیر احمد ناصر شاعر، رضا اللہ شاہ عارف نوشاہی ادبی اسکالر، سید مسعود حسن شہاب (بعد از وفات) ، حیدر علی (کھیل) اور عذرا آفتاب کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔
پروفیسر ڈاکٹر رافعہ ممتاز، پروفیسر ڈاکٹرلبنیٰ ظہیر شعبہ (تعلیم)، محمد اعظم خان شعبہ موسیقی، ذوالقرنین حیدر اداکاری، رجب علی شعبہ گلوکاری، تجمل کلیم بعد از وفات، پنجابی ادب، اختر محمود شعبہ ادب کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے عیسیٰ خان، محمد نعیم اختر (بعد از وفات)، عدنان فاروق قریشی شہید تمغہ شجاعت، میجر ڈاکٹر سلمیٰ ضمیر خان کو صدارتی اعزاز تمغہ شجاعت سے نوازا گیا۔
لاہور میں منعقدہ تقریب میں قونصل جنرل چین، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی اقبال چنڑ، امریکی قونصل جنرل لاہور، ایرانی قونصل جنرل، قونصل جنرل ترکیہ، علی حیدرگیلانی، شہزاد سعید چیمہ اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
گورنرہاؤس پشاورمیں تقسیم صدارتی پاکستان سول اعزازات کی پروقار تقریب
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صدر پاکستان کی طرف سے صوبے کی 33 شخصیات کو پاکستان سول اعزازت سے نوازا اور پشاور میں گورنر ہاؤس میں تقریب منعقد ہوئی۔
گورنر خیبر پختونخوا نے صوبے کی 8 شخصیات کو ستارہ امتیاز، دو شخصیات کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی، 11 شخصیات کو تمغہ شجاعت اور 12 شخصیات کو تمغہ امتیاز کے پاکستان سول اعزازات سے نوازا۔
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ارشد مجید، ایس ایس پی عطا الرحمان، شہاب الدین خان، محمداسرار، سید سلمان رحمان کو شعبہ خدمات عامہ میں عمدہ کارکردگی پر صدارتی پاکستان سول اعزاز ستارہ امتیاز سے نوازا گیا، گورنر نے ثنا میر کو شعبہ کھیل، ضیاالحق سرحدی کو شعبہ صحافت، شہید ریحان زیب کو شعبہ خدمات عامہ میں بعد از شہادت عمدہ کارکردگی پر پاکستان صدارتی سول اعزاز ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا۔
گورنرنے جمشید علی خان کو شعبہ فنون، ہدایتکاری اور پروڈکشن اور امین اللہ داؤدزئی کو شعبہ ادب و شاعری میں عمدہ کارکردگی پر پاکستان صدارتی سول اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔
تقریب میں گورنر نے عمر طفیل، کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت، سعید منان، ملک گوہر علی، سپاہی باسط اللہ، سپاہی سمیع اللہ شاہ، سپاہی صابر علی، سپاہی صاحب دین، ڈی ایس پی پیر سیدخان اور اے ایس آئی صالح محمد کو شعبہ شجاعت میں عمدہ کارکردگی پر پاکستان صدارتی سول اعزاز تمغہ شجاعت جبکہ نواب عادل خان کو شعبہ خدمات عامہ میں عمدہ کارکردگی پر پاکستان صدارتی سول اعزاز تمغہ شجاعت سے نواز دیا۔
گورنرنے طارق محمود جدون کو شعبہ تعلیم، محمد حمزہ خان کو شعبہ کھیل (اسکواش)، مولانا محمدطیب قریشی کو شعبہ مذہبی خدمات میں عمدہ کارکردگی پر پاکستان صدارتی سول اعزاز تمغہ امتیاز جبکہ ڈاکٹر محمد عاکف خان، محمد ظہور اعوان ، محمد ہلال، نائیک سفیدخان، عبدالرحیم، عابداللہ اور محمد علی سواتی کو شعبہ خدمات عامہ میں عمدہ کارکردگی پر پاکستان صدارتی سول اعزاز تمغہ امتیاز اور سید ثمر عباس اور محترمہ موناعالم کو شعبہ صحافت میں عمدہ کارکردگی پر پاکستان صدارتی سول اعزاز تمغہ امتیاز سے نوازا دیا۔
تقریب میں کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری محمد ریاض نذیر گاڑہ، انتظامی محکموں کے سربراہان، سول و عسکری حکام اور اعزازات وصول کرنے والوں کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
گورنر ہاؤس کراچی میں قومی سول اعزازات کی پروقار تقریب کا انعقاد
سندھ کے گورنر نہال ہاشمی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہدایت پر مختلف شعبہ ہائے زندگی کی ممتاز شخصیات کو قومی اعزازات سے نواز دیا اور گورنر ہاؤس کراچی میں اعزازات کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔
گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں 12 شخصیات کو ستارہ امتیاز، ایک شخصیت کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی اور 13 شخصیات کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی کابینہ کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی، اس کے علاوہ سول و عسکری حکام سمیت معزز شخصیات کی بڑی تعداد بھی شریک تھی، جہاں چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے تقریب کی نظامت کے فرائض انجام دیے۔
گورنر سندھ نے ایوارڈ حاصل کرنے والی شخصیات کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ قومی اعزازات قومی خدمات کے اعتراف کا مظہر ہیں۔
ستارہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں انجینئر رخسانہ زبیری، ڈاکٹر شمس الدین قریشی (مرحوم)، فضیلہ قاضی، سویرا ندیم، پروفیسر کرار حسین (مرحوم)، سینیٹر سرمد علی، عبد الرحیم جانو، شاہ جہاں سید کریم (مرحوم)، ڈاکٹر سید محمود شاہ، سروش حشمت لودھی، پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین میمن اور اشرف حبیب اللہ شامل ہیں۔
مختیار ناز تاج مستانی کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔
تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والوں میں زکریا محمد اسماعیل گوڈیل، جاوید رئیس، عابد حسین لاشاری، ڈاکٹر ممتاز عمر، محمد عادل عباسی، کرن ناز، ارم رضوان، عدنان قادر، خالد محمود شیخ، قاضی شجاعت قادری، بریگیڈیئر خالد خان لودھی، لیفٹیننٹ کرنل سید علی عاصم اور لیفٹیننٹ کرنل فرحان کھیرو شامل ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل