Loading
سابق انگلش وکٹ کیپر سارہ ٹیلر کو انگلینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم کی فیلڈنگ کوچ مقرر کر دیا گیا جس کے بعد وہ انگلینڈ کی سینئر مینز ٹیم کی کوچنگ اسٹاف میں شامل ہونے والی پہلی خاتون بن گئیں۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے سارہ ٹیلر کی تقرری کا اعلان کیا۔ وہ یہ ذمہ داری عارضی طور پر سنبھالیں گی جبکہ مستقل فیلڈنگ کوچ کارل ہاپکنسن اس وقت آئی پی ایل فرنچائز ممبئی انڈینز کے ساتھ مصروف ہیں۔
سارہ ٹیلر کو خواتین کرکٹ کی تاریخ کی بہترین وکٹ کیپرز میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے 2006 سے 2019 کے درمیان انگلینڈ کے لیے 226 بین الاقوامی میچز کھیلے جبکہ 2017 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ رہیں۔
انگلینڈ کے مینز کرکٹ ڈائریکٹر روب کی نے سارہ ٹیلر کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے شعبے کی بہترین کوچز میں شامل ہیں اور انگلینڈ لائنز کے ساتھ ان کی کارکردگی انتہائی متاثر کن رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق سارہ ٹیلر اس سے قبل سسیکس مینز ٹیم، مانچسٹر اوریجنلز اور انگلینڈ لائنز کے ساتھ بھی کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھا چکی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل