Loading
کراچی پولیس نے ملیر جیل سے فرار ہونے والے خطرناک قیدی کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ملیر جیل میں چند روز قبل تقریب کے دوران ملزم طاہر نوید عرف پولکا فرار ہوگیا تھا۔
تاجر کے اغوا اور قتل میں قید کاٹنے والا ملزم فرار ہونے کے بعد روپوش تھا تاہم پولیس ذرائع نے بتایا کہ نے کچھ دیر قبل ملزم کو تلاش کر کے دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کی جانب سے ملزم کی دوبارہ گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو ملیر کے علاقے سے حراست میں لیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل