Thursday, May 14, 2026
 

ٹرمپ اور چینی صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، عالمی استحکام اور تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال

 



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر ژی جن پنگ کے درمیان بیجنگ میں اہم ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، عالمی استحکام اور تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی صدر ژی جن پنگ نے امریکی صدر اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ سے بیجنگ میں ملاقات پر خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ چین اور امریکا کے تعلقات کا استحکام نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پوری دنیا کے لیے مثبت اہمیت رکھتا ہے۔ ژی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین اور امریکا دنیا کی دو بڑی طاقتیں ہیں اور عالمی امن و استحکام کا فروغ دونوں ممالک کا مشترکہ مقصد ہونا چاہیے۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ نے چین میں پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ژی جن پنگ کو عظیم رہنما قرار دیا اور کہا کہ ان کے چینی صدر کے ساتھ تعلقات ہمیشہ شاندار رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا چین کے ساتھ تجارتی روابط مزید بڑھانا چاہتا ہے جبکہ موجودہ ملاقات میں بنیادی توجہ دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون پر مرکوز رہے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل