Thursday, May 14, 2026
 

لاہور؛ 12 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

 



شفیق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اسکول جانے والے دو دوستوں کو رکشہ میں ورغلاء کر اپنے گھر لے گیا اور ایک بچے کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ ملزم نے ڈرا دھمکا کر بچوں کو وہاں سے بھگا دیا اور خود فرار ہوگیا۔ ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق شفیق آباد پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری رسپانس کرتے ہوئے ملزم ظفر کو گرفتار کر لیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی نے بروقت کارروائی اور اوباش ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او شفیق آباد اور ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل