Thursday, May 14, 2026
 

کراچی، وفاقی تحقیقاتی ادارے کے چھاپے کیخلاف جیولرز مارکیٹ کے دکانداروں کا احتجاج

 



شہر قائد میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کی چھاپے کے خلاف صدر جیولرز مارکیٹ کے دکانداروں کی جانب سے احتجاج کیا گیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی۔  احتجاج کے دوران دکانداروں کی جانب سے چھاپہ مار کارروائی کے مذمت کی گئی اور شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل وفاقی تحقیقاتی ادارے نے صدر جیولرز مارکیٹ میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے 6 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ سونا اور چاندی قبضے میں لی تھی جس میں سونے اور چاندی کے تیار بسکٹ اور معروف برانڈ کی ڈائیاں اور مشینری بھی پکڑی گئی تھی۔ تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر بات چیت کے بعد دکانداروں کو پرامن طور پر منتشر کر کے ٹریفک بحال کرا دیا ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل